کیرالا سیلاب۔ سکھ والینٹرس نے اتوار کے دعائیہ اجتماع کے الاپی گرجا گھر کی صفائی کی۔

چودہ والینٹرس پر مشتمل ایک ٹیم نے دونوں میں کی گئی صفائی کے بعد مقامی لوگوں نے اتوار کے روز الاپی کے نیرتو پورم میں تھالاویڈا سینٹ جانس مارتھوما گرجا گھر میں اتوار کا دعائیہ اجتماع منعقد کیا۔
نئی دہلی۔ کیرالا کے سیلاب زدہ علاقے میں خالصہ ایڈ کی ٹیم یومیہ اساس پر 13ہزار لوگوں کے کھانے کی تیاری کے لئے گرو کا لنگر لگائے ہوئے ہے‘ ان میں سے چودہ کی ایک ٹیم نے الاپی میں گرجا گھر کی بھی صفائی کی۔

چودہ والینٹرس پر مشتمل ایک ٹیم نے دونوں میں کی گئی صفائی کے بعد مقامی لوگوں نے اتوار کے روز الاپی کے نیرتو پورم میں تھالاویڈا سینٹ جانس مارتھوما گرجا گھر میں اتوار کا دعائیہ اجتماع منعقد کیا۔گرجا گھر سیلا ب کے پانی سے پیدا ہوئے کیچڑ سے بھرا ہوا تھا ‘ اس کو لوگوں کے استعمال کے قابل بنایاگیا۔

خالصہ ایڈ ایشیائی منیجنگ ڈائرکٹر امرپریت سنگھ نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مقامی عیسائی طبقے کے لوگ اتوار کے دعائیہ اجتماع کے انعقاد سے قاصر تھے کیونکہ گرجا گھر میں پانی بھرا ہوا تھا اور وہ لوگوں کی رسائی میں نہیں تھا۔

انہوں نے اتوار کا دعائیہ اجتماع منعقد کرنے کے لئے ہمارے والینٹرس سے صفائی کی درخواست کی ۔

ہماری ٹیم حرکت میں ائی اور دونوں کے اندر گرجا گھر کی صفائی کردی جس کے بعد عیسائی لوگوں نے بلاکسی رکاوٹ کے وہاں پر اتوار کا دعائیہ اجتماع منعقد کیا۔ وہ لوگ ہمارے والینٹرس کی سنجیدگی سے کافی متاثر ہوئے‘‘۔

پٹیالہ سے تعلق رکھنے والے ایک والینٹر گروپریت سنگھ نے کہاکہ’’ ہمیں پورا گرجا گھر صاف کرنے میں دو روزلگے۔ ہم نے ہفتہ تک صفائی کا سارا کام مکمل کرلیااور ہمیں اطمینان ہوگیا کہ اتوار کے روز لوگ گرجا گھر میں دعائیہ اجتماع کرسکیں گے۔

کیرالا میں اس امتحان کی گھڑی کے دوران ہمارے والینٹرس نے انسانیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک پیغام دیاہے‘‘۔ فی الحال خالصہ ایڈ کے 22والینٹرس کیرالا راحت کاری کے کام انجام دے رہے ہیں اور مختلف کیمپوں میں گرم کھانا فراہم کررہے ہیں۔