کیرالا سیلاب۔ جو بیف کھاتے ہیں ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔ ویڈیو

ہندومہاسبھا کے لیڈر سوامی چکراپانی نے کہاکہ کیرالا کے سیلاب زدگان میں ان لوگوں کی مدد نہیں کرنی چاہئے جو بیف کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گائے کے قتل کی سزا کیرالا کے لوگوں کو سیلاب کی شکل میں مل رہی ہے۔

حالانکہ انڈیا ٹی وی ٹوڈے کی اینکر سوامی چکراپانی کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیرالا سیلاب آفات سماوی ہے مگر اس کے ردعمل پر چکراپانی دعوی کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ کیرالا میں گائے کے گوشت کا استعمال‘ گائے ذبیحہ کی وجہہ سے آفت ائی ہے ۔

انہوں نے ٹیلی ویثرن چیانل کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں باضابطہ یہ کہا کہ ہندو مہاسبھا کے جو کارکن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کا م کررہے ہیں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بیف کھانے والوں کی مدد نہ کریں ‘ انہیں ہاتھ بھی نہ لگائیں‘ جس پر اینکر نے برہمی کے انداز میں ان سے کہاکہ آپ ایسا کس طرح کہہ سکتے ہیں۔

کیرالا میں جہاں پر لوگ سیلاب کی وجہہ سے پریشان ہیں ‘ وہیں راحت کاری کے کاموں میں تعصب برتنے کی خبریں بھی آرہی ہیں ۔اس مکمل ویڈیو کو دیکھ کر آپ حیران ضرور ہوجائیں گے