کونہالی کوٹی کی عدم موجودگی پر ایل ڈی ایف کونہالی کوٹی کو شدید کا تنقید کا یہ کہتے ہوئے نشانہ بنارہے ہیں کہ میڈل ایسٹ میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے وہ بحث میں شامل نہیں ہوئے۔
ملا پورم۔انڈین یونین مسلم لیگ( ائی یو ایم ایل) کے سربراہ حیدرعلی صحیحاب تھنگال نے ہفتہ کے روز اپنے طاقتور لیڈراور ملاپورم کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ پی کے کونہالی کوٹی سے وضاحت مانگی کہ لوک سبھا میں جمعرات کے روز جب ایوان میں تین طلاق بل پر بحث چل رہی تھی تو اس وقت وہ ایوان سے غیرحاضر کیوں رہے۔
کونہالی کوٹی کی عدم موجودگی پر لفٹ ڈیموکرٹیک فرنٹ( ایل ڈی ایف )کونہالی کوٹی کو شدید کا تنقید کا یہ کہتے ہوئے نشانہ بنارہے ہیں کہ میڈل ایسٹ میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے وہ بحث میں شامل نہیں ہوئے۔
انڈین نیشنل لیگ( ائی این ایل) کی سیاسی طور پر حامی ہے ایل ڈی ایف۔کونہالی کوٹی جو پارٹی کے جنرل سکریٹری ہیں کہ تعجب کی بات ہے کہ سابق میں پارلیمنٹ میں آرڈیننس کی پیشکش پر عاجلانہ بحث کا مطالبہ کیاتھا۔ہفتہ کے روز ائی ایم ائی ان ایل نے اس کے گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کے خلاف نعرے لگائے‘جن پر الزام ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کی پیشکش کے موقع پر منعقد بحث میں حصہ نہ لے کر مسلم سماج کو گمراہ کیاہے۔
اعلی تعلیم کے وزیر کے ٹی جلیل جس پر پچھلے دو ماہ سے ائی یو ایم ایل اپنے قریبی رشتہ دار کا تقرر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہی تھی‘ کا کہنا ہے کہ ائی یو ایم ایل کوچاہئے کہ وہ کونہالی کوٹی سے استعفیٰ مانگے۔ائی یو ایم ایل نے جلیل پر اپنے قریبی کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے استعفیٰ مانگا تھا ۔
جلیل نے مزیدکہاکہ کونہالی کوٹی کی عدم موجودگی بی جے پی کو مدد فراہم کرنے کا مقصد تھا۔تاہم تنازعہ پر بات کرتے ہوئے کونہالی کوٹی نے کہاکہ معاملے کو قیاس کی بنیاد پر پھیلایاجارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابتداء میں کانگریس اور ائی یو ایم ایل دونوں نے ملکر بل کابائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیاتھا‘ مگر بعد میں کچھ سیاسی پارٹیوں کاموقف بدل گیاتو ائی یو ایم ایل اور ان کے ساتھی ای ٹی محمد بشیرنے لوک سبھا نے بل کی مخالفت میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔
توقع ہے کہ انے والے کچھ دنوں میں کونہالی کوٹی اپنی وضاحت پیش کردیں گے۔