کیرالا۔ آرایس ایس کی زیر نگرانی چلائے جارہے مندر سے 7بم دستیاب

کننور:پولیس کے مطابق کننور کیزہور علاقے سے سے سات دھماکو اشیاء ضبط کئے گئے ہیں۔ نیوز کلک کی خبر ہے کہ آر ایس ایس جس مندر کی نگرانی کرتا ہے اس میں سے تمام خطرناک تباہی مچانے والے اسٹیل بم ضبط کئے گئے ہیں۔

کننور کے کیزہور چاوسسری پنچایت علاقے میں ویراگھاٹکن بھاگوتی مندر کے قریب میں ایک بکٹ کے اندر یہ بم رکھے ہوئے تھے جس پر کپڑا بھی ڈھنکا ہوا تھا۔کننور بم اسکوڈ کے ساتھ انسپکٹر سنجے کمار اور ان کی ٹیم جس میں سب انسپکٹر کے کے راگیش اور بنیش ‘ جتیش راجنت اور سرگیت شامل تھے موقع پر پہنچے اور مذکورہ بموں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔جانچ پر اس بات کا پتہ چلا ہے کہ حالیہ دنوں میں یہ بم تیار کئے گئے ہیں۔

حالیہ سالوں میں ایسے کئی واقعات منظر عام پر ائے ہیں جس میں آر ایس ایس ورکرس یا تو بم لے جاتے ہوئے یا بم بناتے ہوئے مارے گئے یا پکڑے گئے۔پچھلے سال20اگست کو ایک آر ایس ایس ورکرڈکشت عمر26سال اسی کے گھر میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کی وجہہ سے مارا گیا۔

پولیس نے اس کے گھر سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کیاتھا۔ڈکشت مقامی بی جے پی لیڈر کا بیٹا اور سال2015میں این ڈی اے کی زیر قیادت بی جے پی پارٹی کا کیرالا میں پنچایت الیکشن کے امیدوار کا بھائی بھی تھا۔