کیا یہی اچھے دن ہیں؟ ادتیہ ناتھ کی تقریب کے لئے انتظامات کے پیش نظر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے افسر کو جوتے سے پیٹا

لکھنو:ہفتہ کے روز پبلک سیکٹر محکمہ کے عہدیدارکو مرادآباد سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سریش کمار نے مبینہ طور پرجوتے سے پیٹائی کی۔

انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق جنرل مینجر مصنوعات اعضاء تیار کرنے والے کارپوریشن آف انڈیا اشوکا ایس کا الزام ہے کہ اتوار کے روز منعقد ہونے والے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے پروگرام میں انتظامات پر ایم پی سریش کمار نے ہفتہ کے روز انہیں کوجوتے سے پیٹاہے۔

ہفتہ کے روز ہی ٹھاکر دوارا پولیس اسٹیشن میں دائرکردہ شکایت کے مطابق ان کے ماتحت ارون مشرا کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی ہے۔

واقعہ پر بات کرتے ہوئے ایس ایس پی مراد آباد نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے ائی ہے کہ وہاں پر اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے پولیس اور دیگر عہدیدار بھی وہاں موجود تھے جو اس قسم کے واقعہ کی گواہی نہیں دے رہے ہیں۔

درایں اثناء سریش کمار سنگھ افسر کیساتھ بحث وتکرار کو یکسر مسترد کردیا ہے۔