قانون میںیکسانیت کا مطالبہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے کہاکہ قومی سطح میں جانوروں کے ذبیحہ پر امتناع عمل میں لایاجائے۔
خان نے کہاکہ’’ گائے ذبیحہ کے لئے قومی سطح پر امتناع نافذ کیا جانا چاہئے۔ کیرالا ‘ویسٹ بنگال اور تریپورہ میںیہ قانونی ہے۔ کسی کوبھی ذبح نہیں کرنے دیاجائے۔
قانونی او رغیر قانوبی ذبیحہ کیاہے؟میں چاہتا ہوں تمام مسلخوں پر امتناع عائد کیاجائے ۔
کوئی بھی جانور کو کاٹنے نہیں دینا چاہے‘‘اترپردیش حکومت کی جانب سے قانونی حیثیت کے حامل مسلخوں میں ذبیحہ کی اجازت کے پس پردہ محرکات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں خان نے کہاکہ’’ اس کا مطلب ہے کہ جانور قانونی حیثیت کے حامل مسلخوں میں کاٹنا بہتر ہے اور غیر قانونی مسلخوں میں ان کا ذبیحہ ٹھیک بات نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ تمام مسلخ بند ہونے چاہئے۔ کسی بھی جانور کا قتل کیاجانا نہیں چاہئے‘‘۔سماج وادی پارٹی لیڈر نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ گوشت کھانا بند کردیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میں مسلم سماج سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس بار میں غور فکر کریں۔ اسلام میں یہ لازمی نہیں ہے مسلمان گوشت کھائیں۔ میں عوا م سے اپیل کرتا ہوں وہ گوشت کھانا بند کردیں‘‘۔