کیا سدرشن ٹی وی سربراہ کا حج کے متعلق کیاگیا تبصرہ عازمین حج کے لئے دھمکی تو نہیں ہے؟

نئی دہلی: چیف ایڈیٹر اور چیف منیجنگ ڈائرکٹر سدرشن ٹی وی نیوز چیانل نے عازمین حج پر حملے کرنے کے لئے ہندوؤں کو اکسانے کی کوشش کی ہے۔سمجھا جارہا ہے کہ سدرشن ٹی وی کے سربراہ کا ٹوئٹ جس میں انہوں نے عازمین حج پر حملے کرنے کو کہا ہے وہ دراصل جولائی دس کو جموں اور کشمیر کے اندر پیش ائے امرناتھ یاتریوں پر حملے کا بدلنے لینے کی بات ہے۔

مذکورہ ٹی وی چیانل کے سربراہ چاوہانکی نے پیر کے روز جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا کہ’’ اسلام میں مقدس حج یاترا2017کی شروعات ہوچکی ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت اس میں خلل نہیں ڈال سکتی‘ہندو اپنی کمیوں کی خود تلاش کریں‘‘۔ مذکورہ ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں پوسٹ کیاگیا جب مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کے صبح300عازمین حج کے پہلے قافلے کو جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔مذکورہ سربراہ کی کوشش ہے کہ وہ مبینہ طور پر فرقہ واریت کو فروغ دیتے دیں جو شہریوں کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔قبل ازیں چاوہانکی پر عصمت ریزی کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

چیانل کے سابق ملازمہ نے اپنے سربراہ پر جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔اپریل میں ہی اترپردیش کے سانبھل میں دوگرہوں کے درمیان میں مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کی کوشش میں چاوہانکی کوگرفتار کیاگیا تھا۔ اس کے خلاف ائی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔