حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر او رحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی یوپی کے کسی لوک سبھا سیٹ سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
پارٹی کی ریاستی کمیٹی اس ضمن میں ایک تجویز قومی صدر کو بھیجنے کی تیاری کررہی ہے۔
اترپردیش میں لوک سبھا چناؤ لڑنے اور ایس پی بی ایس پی سے موجودہ سیاست حالات پر پڑنے والے اثر تبادلہ خیال کے لئے اے ائی ایم ائی ایم یوپی یونٹ کا ایک اجلاس اتوار کے روز عادل نگر میں واقع ریاستی دفتر میں منعقد کیاگیاتھا۔
ریاستی صدر محمد شوکت کے مطابق اس اجلاس میں پارٹی کے تمام ریاستی قائدین اور ضلعی کمیٹیوں کے نمائندوں کو طلب کیاگیاتھا۔پارٹی کے ریاستی یونٹ لوک سبھا الیکشن میں حصہ لے گی یانہیں ‘ اس ضمن میں قطعی فیصلہ قومی صدر اویسی کریں گے
۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر پارٹی کے یوپی یونٹ لوک سبھا الیکشن میں اترتی ہے تو پردیش کے کسی ایک لوک سبھا سیٹ سے قومی صدر اسد الدین اویسی کو الیکشن لڑنا پر بھی اتوار کے اجلاس میں غور کیاگیا گیاہے۔
اس ضمن میں ایک تجویز قومی صدر کو روانہ کردی گئی ہے۔