کیابی جے پی مغربی بنگال کے تشدد کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے؟ گجرات فساد کے تصوئیر استعمال کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ’’ بنگال کو بچاؤ‘‘

نئی دہلی: بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے جنتر منتر نئی دہلی پر مغربی بنگال کے حالات کے خلاف کے دوران سال2002گجرات فرقہ وارانہ فساد کی تصوئیروں کا استعمال کیا۔ہفتہ کے روز شرما نے ایک تصوئیر سال 2002کے گجرات فساد سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں لوگ گاڑی جلاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا’’ ایک وقت کی پرامن زمین تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے‘‘۔

https://twitter.com/NupurSharmaBJP/status/883566436978892800

تاہم ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے فوری طور پر اس شناخت کی کہ مذکورہ تصوئیر مغربی بنگال کا نہیں بلکہ گجرات سال2002فرقہ وارانہ فساد کے دوران کی ہے۔یہاں اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بی جے پی کی ایک لیڈر وجیتا ملک نے ویسٹ بنگال میں’ہندوؤں کے ساتھ بدسلوکی‘کے طور پر ایک بھوجپوری فلم کی تصوئیرپوسٹ کی تھی۔ ملک نے ایک ایسے تصوئیرپیش کی جس میں عورت کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے اور تصوئیر بھوجپوری فلم کے مشہور اداکارہ منوج تیوری کی فلم ’ عورت ایک کھلونا ہے‘ کے سین سے لی گئی تھی۔

 

ائے دن مغربی بنگال تشدد پر بی جے پی لیڈر کے جھوٹی تصوئیر شیئر کرنے وکے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ کیابی جے پی مغربی بنگال کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے؟