کیاانگریزوں کے جانے کے ستر سال بعد بھی وقت نہیں آیا کہ ہم اپنی اصل روش پر واپس ائیں؟ پروفیسر اختر الواسیع

ملک کے مشہور ماہر اسلامیات نے تعلیم میں دین اور دنیا کی تقسیم پر گہری چوٹ کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہی مدرسہ سے کل خیام ‘ غزالی او رنظام الملک پیدا ہوسکتے ہیں تو آج کیوں نہیں ہوسکتے

پٹنہ۔علمی کساد بازاری کے اس دور میں بڑے بڑے اداروں او ریونیورسٹیوں میں رہ کر بھی علم کا وہ حق ادا نہیں کرتے جوان بوریانشینو ں نے اپنی خانقاہوں میں انجام دئے۔مولانا مناظر احسن گیلانی نے تن تنہا اتنا کام انجام دیا ہے جس کی توقع پوری جماعت سے نہیں کی جاتی۔

ان خیالات کا اظہار ملک کے مشہور اسلامی اسکالر او رمولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسیع نے ہفتہ کو یہاں کیا۔وہ مولانا سید مناظر احسن الگیلانی ‘ حیات وخدمات کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار میں کلیدی خطبہ پیش کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ برصغیر ہند میں فکر اسلامیہ پر ہونے والی گفت وشنید ان کے حوالے اور ان کے ذکر کے بغیر ادھوری اور ناقص ہے۔

انہو ں نے اپنے خطبہ میں مسلمانو ں کے نظام تعلیم اور درائی دین اور دنیا کی تقسیم پر گہری چوٹ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نظام تعلیم میں کوئی دین دنیا کی تفریق نہیں تھیبوعل سینا کسی ایمس کی پیداوار نہیں تھے۔

عمر قیام جیسا ماہر ریاضی اور مشہور شاعر امام غزالی جیسا محدود فلسفی او رنظام الملک طویسی جیسا مدبر ایک ہی مدرسہ میں پیدا ہوئے۔

یہ کل ہوسکتے تھے تو آج کیوں نہیں ہوسکتے؟۔جنھوں نے اس ملک کو قطب مینار کی بلندی ‘ لال قلعہ کی طاقت او رتاج محل کی نزاکت وحسن دیا و کہاں سے پڑھ کر ائے تھے۔ آج دنیا کی کوئی میڈیکل یونیورسٹی نہیں ہے جہاں القانون فی الطب نہ ہو۔

میڈیکل کی بائبل کہلانے والی کتاب کا مصنف کہاں پیدا ہوا؟ انہو ں نے کہاکہ انگریزوں نے ہندوستانیوں پر اپنا نظام تھوپنے کی غرض سے تعلیم کو دین ودنیا کے خانوں میں تقسیم کیا۔

انگریزوں کا مقابلہ اورمغربی تہذیب کا یلغار کا دفاع کرنے کے لئے ہم نے اس کو اپنا یا لیکن انگریزوں کے جانے کے ستر سال بعد بھی وہ وقت نہیں آیا کہ ہم اپنی اصل روش پر واپس ائیں؟

انہو ں نے کہاکہ اسلام کا تصور تعلیم ہمہ جہت او رشمولیت پسند نظام تعلیم ہے جبکہ ائی او ایس کے جنرل سکریٹری ا ور مشہور ماہر تعلیم پروفیسر زیڈ ایم خان نے کہاکہ تعلیم میں دین اور دنیا کیت تقسیم ایک سازش تھی او رہمیں اس سازش ک گرفت سے نکلنا چاہئے۔

سمینار کے مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی نے کہاہ مولانا مناظر احسن گیلانی بیسوی صدی کی مایہ ناز شخصیت ہیں۔