کہاں ہیں گاؤ رکشک؟ آندھرا کے شیلٹر میں بھوک کی وجہہ سے تیس گائے ہلاک

گوداوری:آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری ضلع میں خودساختہ گاؤ رکشکوں کی حقیقت آشکار ہوئی ہے۔ کاکینڈا میں ایس پی سی اے شیلٹرکے اندر چارے کی کمی کے سبب کم سے کم تیس جانور بشمول گائے ہلاک ہوگئے ہیں۔ چونکے دینے والی واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایس پی سی اے کو مردہ جانوروں کی نعشیں گوبر کے ڈھیر سے برآمد ہوئی۔مذکورہ شیلٹر 2.5ایکڑ اراضی پر ہے جہاں پر 250میویشی رکھے جاسکتے ہیں جس کے اطراف میں پانچ سومکانات ہیں۔پرہجوم میوشی گھر میں موثر سہولتوں کی فقدان ہے۔ یہاں پرمیویشیو ں کے لئے نہ تو چارہ ہے اور نہ ہی پینے کاپانی موجود ہے۔

ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری وی وینکٹشوار راؤنے کہاکہ ’’ہمیں چودہ مردہ جانوروں کی نعشیں ملی ہیں جو ممکن ہے کہ منگل کے روز ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ اور چار جانور چہارشنبہ کے روز ہلاک ہوئے ہیں۔یہاں پر چارے اور پانی کی شدید قلت ہونے کی وجہہ سے جانوروں کا یہ حال ہوا ہے۔موثر غذاء او رپانی کی کمی کے سبب جانور وں کی ہڈیاں نظر آرہی ہیں‘ یہاں تک کے انہیں انجکشن یا مائع بھی نہیں دیاجاسکتاہے۔

یہاں پر صفائی کا بھی انتظام موثر نہیں ہے جس کی وجہہ سے گھٹنوں برابر گوبر یہاں پر جمع ہے۔ پچھلے دونوں میں ہوئی تیز رفتار بارش کی وجہہ سے حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں‘‘۔ تاہم ایس پی سی اے جوائنٹ سکریٹری آیس آر گوپال نے ممبئی میریر سے کہاکہ ’’ ہمیں پانچ سو جانوروں کی نگہداشت کے لئے جانوروں کے لئے کوئی مدد حاصل نہیں ہے۔ہر روز پولیس غیر قانونی طریقے سے منتقل کئے جانے والے کچھ جانوروں کو ہائی وے سے تحویل میں لے کر ہمارے یہاں چھوڑ جاتی ہے‘ ہمارا درامدار چندے پر منحصر ہے‘‘۔کیا گائے کے نام پر دہشت گردی کرنے والے اس شیلٹر انچارج پر بھی حملہ کریں گے؟سارے ملک میں گاؤ بھکتی کے نام پر بے قصور لوگوں کو خودساختہ گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں قتل کیاجارہا ہے۔