بیف رکھنے کے ملزمین عدالت سے بری،دو لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا عدالت کا حکم
چندی گڑھ: بیف رکھنے کے ایک معا ملہ میں عدالت میں ہریانہ حکومت اور پولیس کو شر مندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس معاملہ میں عدالت نے صرف بیف رکھنے کے ملزمین کو بری کردیا ہے بلکہ انہیں ریاستی حکومت سے معاوضہ بھی دلوایاہے۔یہ معاملہ تقریبا دیڑھ سال قبل 11ستمبر2016ء میں پیش آیا تھا۔
پولیس نے گوشت سے بھرے ایک ٹرک کو ضبط کرلیاتھا۔پولیس کا الزام تھا کہ ٹرک میں بغیر سرکاری اجازت کے بیف لیجایا جارہا تھا۔اس ٹرک کو کچھ لوگو ں نے سڑک پر پکڑکراس میں آگ لگادی ۔پولیس نے گوشت کا نمونہ لے کر جانچ کے لئے روانہ کیا ۔اس کیس ۷ ؍مارچ کو سماعت کورٹ میں ہوئی ۔
جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرک میں موجود بیف نہیں بلکہ مٹن تھا۔عدالت اس کیس کو حکومت کی لاپرواہی مانا ہے۔تیس دنوں کے اندر ملزمین کو دو لاکھ رپئے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہتھین تھانہ انچارج سمن کمار کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پلول کے پاس منڈکولا گاؤں میں واقع ہوا۔پولیس نے اس کیس میں مبارک ، عزیز ، آصف ، راہل ،شیش پال ، اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ۔۷ مارچ کو عدالت نے تمام کو بری کردیا۔