ممبئی: سوپر اسٹار سلمان خان جس نے مجالس مقامی کی جانب سے شروع کرد ہ کھلے میں حاجت کا استعمال کے خلاف مہم کے برانڈ ایمباسٹر کی پیش کش کو قبول کیا۔ انہوں نے ارے کالونی سلم بستی کا دور ہ کرتے ہوئے وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔
Met commissioner& officials at BMC office.Soon going to share info about d work, all of them do a thankless job which is fab,Appreciate them pic.twitter.com/eM0Znsv6cQ
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 17, 2016
میونسپل کارپوریشن گریٹر ممبئی کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ سلمان نے یونٹ 7کی سلم کالونی مدراس پاڈا کا دورہ کیاہے۔عہدیدار نے کہاکہ کھلے میں حاجت کی وجہہ علاقائی بیت الخلاء میں عدم صفائی اور تعداد کی کمی ہے۔
پچھلی اتوار کو سلمان نے میونسپل کمشنر اجوئے مہتا سے ملاقات کرتے ہوئے کھلے میں حاجت کے خلاف مہم کا برانڈ ایمباسیڈر بننے کی خواہش ظاہر کی‘ اور پانچ عصری بیت الخلاء کی تعمیر کی بھی پیش کش کی تھی۔
مقامی لوگوں نے سلمان خان سے شکایت کی متعلقہ بلدی حکام ارے کالونی کے بیت الخلاء کی صفائی اور درستگی میں غیرسنجیدہ ہیں جس پر سلمان خان نے انہیں بھروسہ دلایاکہ ان کی’’ بینگ ہیومن فاونڈیشن‘‘ کی جانب سے علاقے کے تمام بیت الخلاء کی مرمت اوردرستگی کاکام کیاانجام دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر پانچ موبائیل بیت الخلاء بھی نصب کئے جائیں گے ۔
عہدیدار کے متعلق ایم سی جی ایم نے فاونڈیشن کو اس کام کی انجام دہی کے لئے این او سی کی بھی اجرائی عمل میں لاچکی ہے۔درایں اثناء ‘ایم سی جی ایم نے کہاکہ یہ اقدام مختلف مقامات پر کھلے میں حاجت کا استعمال کی روک تھام میں موثرثابت ہوگا۔