کھانے کو نیوز پیپر میں لپیٹ کر رکھنے سے باز رہیں۔ یہ نقصاندہ ہے۔ ایف ایس ایس اے ائی

نئی دہلی:ایف ایس ایس اے ائی نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں لوگو ں کوچوکنا کرتے ہوئے کہاکہ وہ نیوز پیپرس میں لپیٹی ہوئی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ اس میں استعمال ہونے والی انک میں ایک سے زائد بیکٹریہ والی اشیاء جات ملائی جاتی ہیں جس کا استعمال انسانی صحت کے لئے نقصاندہ ہے۔

ایف ایس ایس اے ائی کے مشورے کے مطابق’’پرنٹنگ انک بھی نقصاندہ کلراور دیگر اشیاء جات پر مشتمل ہے جبکہ پیپر کی تیاری میں کیمیائی اشیاء جات اور مائیکرو ارگزم کااستعمال کیاجاتا ہے جو انسانی زندگی کے لئے ممکنہ خطرہ ہے‘‘۔

اڈوئزری میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ خالی پیپر‘ کارڈ بورڈ باکسس اور ری سائیکل پیپر میں بھی نقصاندہ کیمیکل موجود رہتے ہیں جس سے بدہضمی اوردیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ایڈوئزری نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ بوڑھے ‘ جوان او ربچے اور جو لوگ اپنے مدافعاتی نظام سے سمجھتا کرتے ہیں وہ اس قسم کے میٹریل میں کھانے پینے کے اشیاء لپیٹ کر استعمال کرتے ہیں تو ان صحت کو کینسر کا خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

ہندوستان میں نیوز پیپر کے اندر لپیٹ کر کھانے پینے کی چیزوں کے استعمال کے خلاف فوڈ ریگولیٹری اتھاریٹی وزیرصحت جے پی نڈا کی ہدایت کے بعد یہ ایڈوئزری منظر عام پر ائی ہے۔

اس کے متعلق جے پی نڈا نے کہاکہ ’’ یہ دیکھا گا ہے کہ ونڈرس کھانے کی چیزیں نیوز پیپرس میں لپیٹ کر سربراہ کررہے ہیں ‘ جو نقصاندہ ہے۔ میں عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ ونڈرس کو ایسا کرنے سے روکیں‘‘۔

اڈوئزری کے مطابق تمام ریاستوں‘ یونین ٹریٹریس کے کمشنر س آف فوڈ اینڈ سیفٹی اس ضمن میں شعور بیداریم کے لئے ایک منظم تحریک شروع کریگاکہ تمام لوگ نیوز پیپر میں فوڈ ائٹمس کی پینکنگ سے بازر کھاجاسکے۔