حیدرآباد۔2ستمبر(سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی نے شہر میں
IKEA
کے شوروم کو 11ہزار 500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے
۔
IKEA
شوروم کے خلاف ٹوئیٹر پر شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ادیب محمد نامی نوجوان نے گذشتہ یوم
IKEA
کے فوڈ کورٹ میں آرڈر کئے گئے کھانے میں کیڑے کی تصاویر کے ساتھ بل ٹوئیٹر پر شکایت کی کہ کھانے میں کیڑا نکل آیا۔ٹوئیٹر پر شکایت کے موصول ہونے پر جی ایچ ایم سی عملہ نے فوری IKEAکے شوروم میں واقع فوڈ کورٹ پر دھاوا کیا جہاں کئی بے قاعدگیاں پائی گئیں اور ان کو ریکارڈ کرنے کے بعد جی ایچ ایم سی نے شوروم پر 11 ہزار 500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔شیرلنگم پلی ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی کی نگرانی میں کئے گئے دھاوے کے دوران انکشاف ہوا کہ
IKEA
شوروم میں 50مائیکرون سے کم کی پلاسٹک کا استعمال کیا جا رہاہے جو غیر قانونی ہے ۔