کھانا دیر سے سربراہ کرنے پر معمولی بحث کے بعد بی جے پی کے کونسلر نے پولیس عہدیدار کی پٹائی کردی ۔ ویڈیو وائرل 

 

میرٹھ : ایک سب انسپکٹر ایک خاتون ساتھ کے ساتھ جو کہ پیشہ سے ایک وکیل بتائی جاتی ہے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے کونسلر منیش چودھری کی ہوٹل میں رات کا کھانا کھانے آئے ۔ کھانا دیر سے سربراہ کرنے پر پولیس عہدیدار نے ہوٹل کے ملازم پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔جس پر ہوٹل کے مالک منیش چودھری نے پولیس انسپکٹر کی زبر دست پٹائی کردی ۔ یہ واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا ۔اس تمام واقعہ کو کیمرہ میں قید کرلیاگیا ۔

سوشل میڈیاپر وائرل ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق سکھپال سنگھ پوار محی الدین پور پولیس آؤٹ پوسٹ کے انچارج ہیں ۔انہوں نے اپنی ایک دوست جو وکیل ہے اس کے ساتھ ایک ہوٹل میں رات کا کھانا کھانے گئے ۔اس ہوٹل کا مالک منیش چودھری جو بی جے پی پارٹی کا کونسلر ہے ۔

جب ہوٹل ملازم نے کھانا سربراہ کرنے میں تاخیر کی تو پولیس عہدیدار اور وکیل خاتون نے اس ملازم کے ساتھ جھگڑا او رگالی گلوچ شروع کردیا ۔اسی دوران ہوٹل کامالک منیش حالت نشہ میں وہاں پہنچا ۔ او رمعاملہ بحث کے بعد پولیس عہدیدار کو تھپڑرسید کردیا ۔ اور اسے زمین پر ڈھکیل دیا ۔ او ر اس کے بعد بھی اسے خوب زد وکوب کیا ۔ بعد ازاں منیش چودھری کو گرفتارکرلیاگیا۔ اس کے خلاف آئی پی سی سیکشن کے تحت 395اور 354کیس درج کرلیا گیا ہے۔