کھادی ادیوگ کے کیلنڈر پر گاندھی کی جگہ مودی ‘ ٹوئٹر پر دھماکہ

ممبئی:’’چرخہ‘‘ چلاتے ہوئے کوئی اور نہیں وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ مہاتما گاندھی نہیں۔جوکھادی ولیج انڈسٹری کمیشن یا کے وی ائی سی کی سال2017کے کیلنڈر اور ڈائری جب سرکاری ملازمین کے ہاتھوں میں پہلی بارائی تو سب حیرا ن ر ہ گئے۔

کمیشن کے اس کیلنڈر میں ہمیشہ مہاتماگاندھی کی تصوئیرسرفہرست رہتی تھی‘ جنھوں نے 1920میں کھادی تحریک کی شروعات کی تھی‘ جس کا مقصد بیرونی کھانے کے بائیکاٹ کے لئے حکومت برطانیہ کے خلا ف ایک پرامن تحریک کا حصہ تھا۔

ذرائع کے مطابق‘ بتایا جارہا ہے کہ ملازمین اور عہدیداروں کاایک حصہ سرورق پر مہاتما گاندھی کے کلاسیک انداز میں ایک بڑا ’ چرخہ‘ چلاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی تصوئیردیکھ کر دنگ رہ گئے تھے۔

کے وی ائی سی چیرمن ونئے کمارسکسینہ نے کہاکہ یہ کوئی ’’غیر معمولی ‘‘حرکت نہیں ہے ‘ ماضی میں بھی ایسا کیاگیا تھا۔

مسٹر سکسینہ نے نیوز ایجنسی ائی اے این ایس کو بتایاکہ’’ تمام کھادی انڈسٹری ( ادیوگ) گاندھی جی نے فلسفہ ‘خیالات اورنظریات پر مبنی ہے‘وہ کے وی ائی سی کی بنیاد ہیں‘ لہذا انہیں نذر انداز کرنے کاتصور بھی نہیں کیاجاسکتا‘‘۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ وزیراعظم نوجوانوں کی پہنچان ہیں اور ساتھ ساتھ وہ کھادی کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں‘اور ان کا ویثرن ’ میک ان انڈیا‘ کے وی ائی سی سے میل کھاتا ہے جس میں دیہی علاقوں کو خود مختار بنانے ‘ اسکیل ڈیولپمنٹ کے ذریعہ روزگار کی فراہمی اورکھادی کی تیار میں عصری ٹکنالوجی اور اس کی تخلیق کے علاوہ مارکٹینگ کے اقدامات مثالی ہیں‘‘۔

کے وی ائی سی کے ملازمین ویلے پارلے ہیڈکوارٹرس میں ایک روز قبل وقفہ لنچ کے دوران ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا ۔

نیوز ایجنسی اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کے وی ائی سی کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ ’’ ہم مہاتما گاندھی کے نظریات او رخیالات کو کپڑے کی شکل میں پیش کرتے ہیں ‘ مگر پچھلے سال میں وزیراعظم کی تصوئیر ڈال کر ہمیں افسردہ کیاگیا۔

اسٹاف یونین نے اس وقت بھی اپنا اعتراض جتایاتھا۔اسٹاف ممبر نے دعوی کیاہے کہ’’ اس سال گاندھی جی کی تصوئیریں اور تعلیمات ‘ سب دھودئے گئے ہیں۔ہم کھادی بناتے ہیں غریبوں کے لئے اور اسی ’’ سوادیشی‘‘ کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے تو تحریک آزادی کے دوران کیاگیا تھا۔

یہ تمام چیزیں اس سال کی ڈائری اور کیلنڈر سے غائب ہوگئی ہیں‘‘۔کئی لوگ سوشیل میڈیاپر اس عمل پر برہم دیکھائی دے رہے ہیں اور ہیش ٹیگ میں’’ چرخہ چور مودی‘‘ لگادیاہے جو ٹوئٹر پر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

https://twitter.com/Neerajsharma567/status/819841046817468416

https://twitter.com/RealHistoryPic/status/819570378930524160