بنگلورو۔کرناٹک کے وزیرداخلہ رام لنگا ریڈی نے آج کہاکہ کچھ ہی ہفتوں میں سینئر صحافی گوری لنکیش کو قتل کرنے والوں کی گرفتاری سوفیصد عمل میں ائے گی۔انہوں نے کہاکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس ائی ٹی ) جو اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے کہ پاس قاتلوں کے متعلق پختہ شواہد موجود ہیں مگر اس کو اس موقع پر عام نہیں کیاجاسکتا ۔پریس کلب بنگلور و میں بنگلور رپورٹر گلڈ کے زیراہتمام منعقدہ صحافت سے ملاقات پروگرام کے دوران ریڈی نے کہاکہ ’’ کس نے کیا۔ میں سے اس واقف ہوں اور میں شکریہ ادا کرتا ہوں ایس ائی ٹی کا جس نے ہمیں تازہ جانکاری دی ہے۔ ]
مگر اس کو میں ابھی عام نہیں کرسکتا‘‘۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ سوفیصد گوری کے قتل گرفتارہوجائیں گے اور یہ کچھ ہی ہفتوں میں انجام پائے گا‘‘۔
تاہم منسٹر نے وضاحت کرتے ہوئے ’’ ہفتوں کا مطالب دویا تین نہیںیہ( قاتلوں کی گرفتاری) کچھ ہفتوں میں انجام پائے گی۔ اور یہ کام سو فیصد ہوگا‘‘۔ ریڈی نے کہاکہ لنکیش کو دائیں بازو یا پھر بائیں بازو کے شدت پسندو ں نے قتل کیا ہے یاپھر قتل کی کوئی او روجہہ ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔لنکیش کا شمار مخالف دائیں بازو شدت پسندوں میں تھا جس کو نامعلوم حملہ آوروں نے ستمبر5کی شب کو ان کے گھر کے سامنے نزدیک سے گولی ما رکر قتل کردیاتھا۔
گوری لنکیش کے قتل کے بعد سارے ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے عمل میں ائے جس میں بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت او ردائیں بازو تنظیمو ں کو نشانہ بنایاگیا۔ اس سے قبل بھی ریڈی نے اسی طرح کا بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ ایس ائی ٹی کے پاس قاتلوں کے متعلق پختہ جانکاری ہے۔
ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ایس ائی ٹی کا قیام عمل میں لایاجس کی نگرانی انسپکٹر جنرل آف پولیس( انٹلیجنس)بی کے سنگھ کررہے ہیں اور ایس ائی ٹی قاتلوں کا سراغ دینے والوں کی پہچان کوپوشیدہ رکھنے کے علاوہ دس لاکھ روپئے کے انعام کابھی اعلان کیاہے۔مذکورہ قتل کو سیاست رنگ دینے کی کوشش پر لنکیش کے گھر والوں نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے اس کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔