کانگریس کے جموں کشمیر کے صدر اور نوجوان لیڈر نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے 2014میں چلی مودی لہر زمینی سطح پر مکمل ختم ہو چکی ہے ، انہوں نے بیان دیا ہے کہ وہ چند گودی میڈیاء کو چھوڑ کر زمینی سطح پر وہ کہیں بھی زندہ نہیں ہے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑے بڑے پیڑوں کو اکھاڑنے کی بات کہی گئی تھی مگر یہ صرف جملہ کہ سوا کچھ نہیں ملا ۔
انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام خطہ جمو ں کی دونوں نشستوں پر کانگریس کو کامیابی ملے گی اور ہمیں نیشنل کانفرنس کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔
انہوں نے اسمبلی انتخابات کے اتحاد کے تعلق سے پوچھے جانے پر کہا کہ فی الحال ہم پہیلے ان امیدواروں کو کامیاب کرکے بھیجیں گے اور اگلے مرحلہ کے بارے میں بعد میں گفتگو ہوگی اس لئے کہ یہ اتحاد صرف لو ک سبھا انتخابات کے لئے ہوا ہے ۔
(سیاست نیوز)