کچرا چننے کے دوران 1000کے نوٹوں پر مشتمل 52ہزار کی مالیت کا ایک بیاگ ملا

پونا: پرانے نوٹوں پر امتناع عائد کرنے کے دو دن بعد کچرا چننے والی کو52,000روپئے مالیت کی 1000کی پرانی کرنسی نوٹ کا بیاگ ملا۔کچر اچننے والی عمر رسیدہ عورت نے دیکھا کہ پلاسٹک بیاگ میںیہ رقم ہے تاہم اس نے فوری اپنے سوپر وائزر کومطلع کیاجس نے پولیس کو اس کی خبر دی۔

پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ لاء کالج روڈ پر صبح کے وقت پیش آیا۔ دکن جم خانہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شانتہ اوہال نامی سیوک باڈی میں خدمات انجام دیتی ہے جس نے کچرے کی صفائی کے دوران لاء کالج روڈ کی گلیوں میں یہ بیاگ پایا۔

انہوں نے کہاکہ کچری نکاسی کے لئے جب اس نے مذکورہ پلاسٹک کا بیاگ کھولا تو اس میں 1000روپئے کے کرنسی نوٹ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئی اور فوری طور پر اپنے سوپر وائز ر کو اس کی اطلاع دی

۔آفیسر نے کہاکہ بعدازاں اس نے پولیس پہنچ کر نوٹوں سے بھرا بیاگ جمع کروایا۔افیسر نے مزیدکہاکہ ہم اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بیاگ یہاں پر کس نے رکھا اور کرنسی نوٹوں کی سچائی کے متعلق بھی تحقیقات کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کالے دھن کے خلاف بڑی لڑائی اور کرپشن فری انڈیاکے قیام کی پہل کا اعلان کرتے ہوئے منگل کے روز پانچ اور ایک ہزار روپئے کے پرانے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔