سری نگر۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ورکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبدالل کو کویندر گپتا کے حالیہ بیان کہ’کتھوا ایک معمولی واقعہ ہے‘ پر اپنے سخت ردعمل میں کہاکہ اس بیان سے فرقہ پرستی کی بوآرہی ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ مسٹر گپتا کا بیان نہایت افسوسناک او رشرمناک ہے۔فاروق عبداللہ نے جمعرات کوایک غیر سرکاری تنظیم’پیس آف انڈیا‘ کی طرف سے منعقدہ امن مارچ کو شیر کشمیر پارک سے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگارو ں کو بتایا کہ اس بیان سے فرقہ پرستی کی بو آرہی ہے۔
اٹھ سالہ معصوم کسی ایک طبقہ کی لاڈلی نہیں بلکہ پورے ملک کی بیٹی تھ‘ جس کو انصاف فراہم کرنے کے لئے صرف ریاست کے اندر ہی نہیں بلکہ پورے ملک اور دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیںیہاں تک کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ادے اقوام متحدہ نے بھی اس گھنوانے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بات کہی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ اس گھناؤنے واقعہ نے جہاں پوری دنیا کو جھنجھوڑ دیا وہیں کویندر گپتا جیسے لوگ فرقہ پرستی کے بھنور میں ڈوب کر اتنے سنگ دل ہوگئے ہیں کہ انہیںیہ ایک معمولی بات لگ رہی ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کے نعرے دے رہے اور دوسری جانب اپنی پارٹی میں شامل کویندر گپتا جیسہ لوگوں کے شرمناک او ر افسوسناک بیانات واقدامات کو ان دیکھاکررہے ہیں۔
اس موقع پر راجیہ سبھا رکن نذیر احمد لاوے‘ تنظیم کے چیرمن وشال بردھواج ‘ تنظیم کے ریاستی صدر سید خالد‘ تنظیم کے ضلع صدرکرگل وہل کونسل کے کونسلر سید عباس رضوی اور این سی لیڈر مشتاق احمد گوروکے علاوہ کئی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔