نئی دہلی:بھگوڑا صنعت کار وجئے مالیا ایک روز قبل ویراٹ کوہلی فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ امدادی ڈنر میں پہنچ گیامگر قومی کرکٹ ٹیم بشمول کپتان نے اس سے دوری بنائے رکھی۔یقینی طور پرمالیا کی موجودگی ہندوستان ٹیم کو کسی بھی تناز ع سے بچنے کے لئے وہا ں سے جلدی جانے پر مجبور کررہی تھی۔ قبل ازیں مالیا نے اتوار کے روز ایڈگیبسٹن میں منعقدہ انڈیا پاکستان کے میاچ کا بھی مشاہدہ کیا تھا۔
حالیہ دنوں میں مالیا نے انگلینڈ میں پناہ گزین کا موقف اختیار کیا ہے۔حکومت ہندنو کروڑ روپئے کی غبن پر مالیاب کو یوکے سے ہندوستان واپس لانے کی کوشش کررہی ہے۔اتفاقی طور پر مالیا رائیل چانلنجرس بنگلور اے ائی پی ایل کی ٹیم کے مالک مالیا ہے جس کے کپتان ویراٹ کوہلی ہیں۔
بی سی سی ائی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ کوہلی اور انڈین ٹیم مالیا کی موجودگی کے سبب ’’ الجھن ‘‘ کا شکار نظر آرہی تھے۔بی سی سی ائی کے باثر ذرائع جو تقریب میں موجود تھا نے پی ٹی ائی سے آج کہاکہ’’ ویراٹ یا ان کی فاونڈیشن نے مالیا کو تقریب میں مدعو نہیں کیاتھا۔
مگر عموما ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی مالی امداد کے لئے ٹیبل بک کراتا ہے اس پر مہمان کانام نہیں لکھا ہوتا‘ اسی طرح ٹیبل بک کرانے والے کسی شخص نے مالیاکو مدعو کیاہوگا‘‘۔