کون تھے جوہر لال نہرو؟ دیکھیں رام پنیانی صاحب کا ایک خاص پروگرام۔

جوہر لال نہرو ایک وکیل اور شاعر موتی لال نہرو کے بیٹے تھے انکی پیدائش الہ آباد میں ہوئی۔ اور ازادی کے پنڈت صاحب 17سال کے قریب جیل میں رہے۔ ان کے متعلق جو افواہیں پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ بہت عیاش تھے یہ خبر سراسر جھوٹی ہے۔

جب گاندھی جی کی شاگردی میں شامل ہوئے تو انہوں نے سب غیر ملکی لباس چھوڑ کر کدہر کے کپڑے پہننا شروع کیا۔ اور وہ ایک عام انسان کی طرح ذندگی گزارتے تھے۔

اور پوری دنیا کے سیاسی حالات پر انکی نظر تھی، البتہ انہوں نے بعض معاملات میں گاندھی جی کے طریقے سے ہٹ کر اپنا فیصلہ کیا مگر وہ اکثر معاملات میں گاندھی کے ساتھ ہی رہے ہیں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ سبھاش چندر بوس اور ان میں بہت اختلاف تھا مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک سوچ رکھتے تھے۔

انگریزوں کی جو چال تھی “پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو” جس کی وجہ سے الگ الگ مذہبی لوگ حکومت کا دعویٰ کرنے لگے۔ دیکھیں پوری ویڈیو