کولکتہ ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ پولیس نے اس شہر میں پلاسٹک کے انڈے فروخت کرنے والے ایک تاجر کو گرتار کرلیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ محمد ثمین انصاری کو کولکتہ پولیس کے انفورسمنٹ برانچ نے گذشتہ روز مبینہ طور پر پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت پر حراست میں لیا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد آج باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ میئر ان کونسل (صحت) آئین گھوش کی قیادت میں کولکتہ میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹیم نے انفورسمنٹ برانچ کے عہدیداروں کے ساتھ مختلف مارکٹوں میں دھاوا کیا جہاں سے ضبط شدہ انڈے بغرض طبی معائنہ لیباریٹریز کو منتقل کردیئے گئے۔ اس ٹیم نے موچی پارہ علاقہ کا بھی دورہ کیا جہاں انصاری کو انڈے فروخت کرنے والے تاجر سے پوچھ گچھ کی۔ گھوش نے کہا کہ انصاری کو پلاسٹک کے انڈے فروخت کرنے والے ہول سیل ڈیلر کے قبضہ سے انڈوں کا ایک کریٹ ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر دکانات سے بھی انڈوں کے نمونے ضبط کئے گئے ہیں۔ انصاری نے کہاکہ اس ٹھوک فروش بیوپاری سے اس نے 1.15 لاکھ روپئے کے انڈے خریدا تھا۔ مغربی بنگال پولیس نے کہاکہ جنوبی 24 پرگتہ ضلع اور دیگر مقامات میں پلاسٹک کے مصنوعی انڈوں کی فروخت کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انصاری کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے ملزم کو چار دن کیلئے پولیس تحویل میں دے دیا۔ کولکتہ کے میئر ساون چٹرجی نے کہا کہ محمد ثمین انصاری کے علاقہ تلجالا کے مارکٹ میں بھی فروخت کئے جارہے تھے۔ ایک خاتون انیتا کمار نے کہا کہ اس اس انڈے کو اوملٹ بنانے کیلئے جب فرائنگ پان میں ڈالا گیا تو عجیب قسم کی پلاسٹک کی بدبو محسوس کی گئی تھی۔