کولکتہ میڈیکل کالج میںآتشزدگی، 250 مریضوں کا تخلیہ

کولکتہ ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ کے ایک سرکاری میڈیکل کالج و دواخانہ کی طرف چلائی جانے والی ڈسپنسری میں آج اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد وہاں موجود 250 مریضوں کا تخلیہ کردیا گیا۔ عمارت کی نچلی منزل پر واقع اس ڈسپنسری میں صبح 8 بجے آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کیلئے 10 فائر ٹنڈرس استعمال کئے گئے۔ چند مریضوں کو انخلاء کے بعد دوسرے سرکاری دواخانوں کو منتقل کردیا گیا۔ میڈیکل کالج و ہاسپٹل کولکتہ جو ’کلکتہ میڈیکل کالج‘ سے معروف تھے 1835 میں قائم کیا گیا تھا پڈوچری کے ایکول ڈی میڈیسن کے بعد ہندوستان کا دوسرا قدیم ترین میڈیکل کالج ہے۔
ہاسپٹل کی اصل عمارت کی نچلی منزل سے جہاں یہ ڈسپنسری واقع ہے، آگ لگنے کے بعد دھویں کے گھنے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔