کوبرا پوسٹ کا خلاصہ ۔ رجت شرما کا انڈیا ٹی وی نفرت کا سامان فروخت کررہا ہے۔ ویڈیو

سی ای او انڈیا جتندر کمار نرم اور سخت ہندوتوا کی حمایت میں پیسوں کے عوض رپورٹنگ کرنے کے لئے حامی بھری ‘ کوبرا پوسٹ کے انڈر کور رپورٹر کے ساتھ بات چیت میں صاف کہہ رہے ہیں ہمیں کسی بھی چیز سے لینا دینا نہیں ہے ‘ پیسے اگر ملتے ہیں تو کچھ بھی دیکھانے کو تیار ہیں۔

جیتندر کمار اس ویڈیو میں کوبرا پوسٹ کے انڈر کور رپورٹر کو انڈیا ٹی وی کے مالک رجت شرما سے ملانے کی بات کررہے ہیں۔

پوری بات چیت میں رپورٹر نے پہلے مرحلے میں نرم ہندوتوا کی تشہیر اور دوسرے مرحلے میں سخت رویہ اپنانے کی بات کہی جس میں ’’پپو‘‘ ان کے نشانے پر ہوگا۔

انڈرکور رپورٹر نے کہاکہ فی الحال ’’پپو‘‘ جو ہے کہ وہ ایک برانڈ بن چکا ہے ‘ جس کا ہمیں استفادہ اٹھانا ہے اور اس لفظ کو عام کرتے ہوئے سیاسی رنگ دینا ہے ۔

جیتندر کمار پہلے مرحلے میں مارچ تک زیادہ پیسوں لینے کی بات کررہے ہیں کیونکہ مالیہ سال کے اختتام کے پیش نظر جو ٹارگٹ دئے جاتے ہیں ان کی تکمیل کے لئے جبکہ دوسرے مرحلے میں پیسوں کی کمی کا بھی خلاصہ کیاگیا۔

کوبرا پوسٹ کے خفیہ کیمرے کی یہ تصویریں ’بکاؤ‘ میڈیا کی حقیقت آپ کے سامنے لانے کاکام کررہی ہیں۔

مکمل ویڈیو کا مشاہدہ کریں تاکہ انڈیا ٹی وی جیسی سونچ کے میڈیا کی حقیقی تصوئیر آپ کے سامنے آسکے۔