کوئی چاے والا ہی پکوڑے بیچنے کی صلاح دے سکتا ہے۔

روزگار پیدا کرنے کے سوال پر وزیراعظم مودی کی جانب سے نوجوانو ں کوپکوڑے بیچنے کی صلاح پر پاٹیدار الیڈر ہاردک پٹیل کا سخت طنز
کہاکہ کہ کوئی ماہر معاشیات اس طرح کی صلاح نہیں دیتا

نئی دہلی۔وزیر اعظم نریند رمودی کی جانب سے ایک انٹریو میں بے روزگار نوجوانوں کو پکوڑے بیچنے کی صلاح پر سوشیل میڈیامیں مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔

ہاردیک پٹیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کو چائے والا کہا ہے ۔ انہو ں نے لکھا کہ’ بے روزگارنوجوانوں کو پکوڑے کو ٹھیلہ لگانے کی صلاح ایک چائے والا ہی دے سکتا ہے‘ ماہر معاشیات اس طرح کی صلاح نہیں دیتا‘۔

دراصل 19جنوری کو وزیراعظم نریند رمودی نے ایک ٹیلی ویثرن کو انٹرویو دیاتھا۔جب ٹی وی اینکر سدھیر چودھری نے وزیراعظم مودی سے روزگار کے مواقع پید ا کرنے کے ان کے وعدے کے بارے میں سوال کیاتو ان کا کہنا تھا کہ اگر زی ٹی وی کے باہر کوئی شخص پکوڑے کی دوکان لگاتا ہے تو کیا وہ روزگار ہوگا یانہیں؟۔

وزیراعظم مودی نے کہاکہ ان کی حکومت نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کاام کیا او رلوگوں کی معاشی مدد بھی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ’پردھان منتری بیمہ یوجنا بنائی گئی جس کے تحت کسی بینک گیارنٹی کے بغیرلوگوں کو روزگار کے لئے پیسے دئے جارہے ہیں۔ ابھی تک دس کروڑ لوگوں کو چار لاکھ روپئے دئے جاچکے ہیں۔ ان پیسوں سے لوگ اپنی تجارت تو کررہی رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی روزگار دینے کاکام کررہے ہیں۔

انہو ں نے دعوی کیا کہ ملک میں چھوٹے روزگار کرنے والے لوگوں بھی روزگارکے مواقع پیدا کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اگر زی ٹی وی کے باہر کوئی شخص پکوڑے کی دوکان لگاتا ہے تو اور وہ روزدوسو روپئے کماکر گھر لے جاتا ہے تو آپ اسے روزگار کہیں گے یا نہیں؟