کنہیا کے پیچھے دیوانی ہوئی یہ اداکارہ،ویڈیو وائرل کرکے کہی یہ بات

پارلیمانی انتخابات بہت نزدیک ہیں اور لوگوں پر اسکا خمار حاوی ہے ،ایک طرف لوگوں کو راہل اور پرینکا زندہ آباد کے نعرے سنائی دے رہے ہیں تو کہی مودی مودی کے نعرے سنائی دے رہے ہیں ۔ مگر ایک اداکارہ ہے سوریا بھاسکر جو ان سب کو چھوڑ کر ایک ایسے نوجوان سیاست دان کی دیوانی ہو گئی ہے جو اس ملک کے لئے اور یہاں رہنے والے لوگوں کے لئے ہمیشہ ہر طرح سے بے چین رہتا ہے اور ہمیشہ اس ملک کی ترقی کی بات کرتا ہے ،اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کی بات کرتا ہے ،اور اس ملک کو فرقہ پرستوں سے بچانے کی بات کرتا ہے جس نواجون سے ہم سب واقف جس کا نام کنہیا کمار ہے ۔
سوریہ بھاسکر اس سے پہیلے کئی سیاست دانوں کے معاملات پر گفتگو کر چکی ہے ،کبھی راہل تو کبھی مودی تو کبھی اور مگر اس نے کنھیا کے معاملہ میں دلچسپی لی ہے ، اور کنہیا کے تعریفوں کے پل باندے ہیں ۔دراصل وہ انکی ایک تقریرسے کافی جس کو جگنیش میوانی نے پوسٹ کیا تھا ،اس ویڈیو میں کنہیا مساوات اور تمام لوگوں کے حقوق کی بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔جیسے ہی اس اداکارہ نے یہ تقریر سنی وہ کنہیا کے حق میں تعریفوں کے پل باندھنے لگی ۔
سورا نے ٹویٹر پر لکھا کہ بول کے لب آزاد ہیں تیرے ، بول زبان اب تک تیری ہے … کنہیا ایک شاندار سیاستداں ہیں اور بہترین مقرر بھی ہیں ، میں امید کرتی ہوں کہ انہیں صلاحیت اور اپنی ایمانداری کو پارلیمنٹ میں بہترین طریقہ سے پیش کرنے کا موقع مل سکے ۔ آپ کے پاس گنوانے کیلئے کچھ بھی نہیں بلکہ کھولنے کیلئے بوڑیاں ہیں اور جیتنے کیلئے پوری دنیا ہے ۔