ہم غریبوں کی بات کرتے ہوئے حکومت کی ناکام پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں تو ملک کے غدار ہیں‘ مگر مودی جی کی سرمایہ داروں کی پشت پناہی کرتے ہیں ‘ انہیں ہمارا پیسہ لے کر ملک سے بھاگنے کا موقع فراہم کرتے ہیں‘ اور دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے میں اس کی مدد کرتے ہیں تو بی جے پی والے وطن پرست ہیں۔
جب اس ضمن میں سوال کیاجاتا ہے تو بی جے پی والے گاندھی جی کی سرمایہ داروں سے دوستی کا حوالہ دیتے ہیں مگر اس بات کو بھو ل گئے کہ گاندھی جی نے ملک کو بچانے کے لئے سرمایہ دارو ں سے دوستی کی تھی مگر یہ لوگوں کی دوستی اپنے ذاتی مفادات اور ملک کو نقصان پہنچانے کی وجہہ بن رہی ہے۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین لیڈر کنہیا کمار کا تازہ وائیرل ویڈیو میں انہیں بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاف ان خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے دیکھایاجارہا ہے۔پوری تقرر سننے کے لئے ویڈیو ضرور دیکھیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=0E4d9qG1Zug&feature=youtu.be