مہسانہ: اونا سانحہ کے ایک سا ل کی تکمیل نکالا جارہاتھے ’فریڈم مارچ‘کے موقع پر سومناتھ چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے مرکزی اور گجرات حکومت پر شدید تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں دلتوں اور مسلمانوں پر مظالم میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
۔اس موقع پر کنہیار کمار نے مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاگ ایک نیا نعرہ بھی لگایا جو’’ اب اور بڑھے گا کسانوں پر اتیچار‘ اگئی ہے کمینی مودی سرکار‘‘۔کنہیا نے اس بات کا بھی الزام عائد کیا کہ جو ان کے خلاف بولتے ہیں انہیں خاموش کرنے کے لئے ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاجاتا ہے۔
Dalit's, Patidars and Minorities come together to demand justice and get arrested. That is the reality of Modi ji's New India.#AzadiKooch pic.twitter.com/xypx1MyoZO
— Kanhaiya Kumar (@kanhaiyakumar) July 12, 2017
پولیس نے بتایا کہ دلت احتجاج کے محرک جنگیش میوانی ‘ کنہیا کمار اور دیگر 15لوگوں کو چہارشنبہ کے روز بناء اجازت مارچ نکالنے میں گرفتار کرلیاگیا تھا۔میوانی دلت ادھکاری منچ کے کنونیر ہیں نے مہسانہ میں ’آزادی کوچ‘ میں شرکت کے لئے کنہیا کمار کو مدعو کیاتھا۔اونا میں مردہ گائے کے چمڑا نکالناکے الزام میں ایک سال قبل گاؤ رکشکوں نے دلت نوجوانوں کو بری طرح زدکوب کیاتھا جس کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد سارے ملک میں اس ظلم کے خلاف احتجاج منظم کیاگیاتھا۔
I request BJP's presidential candidate Kovind ji to take notice of Jignesh Mevani's arrest 4 demanding social justice for dalits#AzadiKooch pic.twitter.com/Xf0CImEOBL
— Kanhaiya Kumar (@kanhaiyakumar) July 12, 2017