نئی دہلی: کنورے چیف منسٹر کے کلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سادھو سے سیاست داں بننے والے 44سال کے یوگی ادتیہ ناتھ نے اتوار کے روز چیف منسٹر اترپردیش کی حیثیت سے حلف لیتے ہوئے ترویندرا سنگھ راوت 56سال(اتراکھنڈ)‘ ایم ایل کھٹر62سال(ہریانہ)‘ سربندہ سونو وال54سال( آسام)‘ اوربی جے ٹی سربراہ نوین پٹانائک70سال( آڈیشہ)کے کنورے چیف منسٹر کلب میں شامل ہوگئے جن کے ہاتھ میں ریاستی انتظامیہ کی با گ ڈورہے۔
آدتیہ ناتھ جو ہندوتوا کے متنازع نظریہ کے حامل ہیں ‘ ہندوستان کی سب سے بڑی اور مشہور ریاست کے پہلے کنورے مرد چیف منسٹر بھی ہیں۔سیاست دانوں کی موجودہ فہرست میں راہول گاندھی46سال جو کانگریس پارٹی کے وراث ہیں‘ بی ایس پی سربراہ مایاوتی 61سال‘ اور بی جے پی کی سینئر لیڈر اومابھارتی عمر57سال غیر شادہ شدہ ہیں۔ہندوستان میں غیر شدہ رہنا سیاست دانوں کے لئے ایک مثال بنتا جارہا ہے۔
سال 2014کے انتخابی مہم کے دوران راہول گاندھی سے شادی کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ تھا کہ فی الحال ان کی نگاہ انتخابات پر ہے وہ اپنی ذاتی زندگی پر غور نہیں کرپارہے ہیں‘‘۔اس کے علاوہ دیگر چیف منسٹروں میں بہار کے نتیش کمار اور گوا کے منوہر پریکر کی بیویاں اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت جو بی جے پی کے اصلی نظریہ ساز ہیں نے کبھی شادی کے متعلق نہیں سونچا جبکہ اٹل بہاری واجپائی نے کبھی شادی ہی نہیں کی۔ واجپائی عوامی سطح پر اس بات کا ہمیشہ ادعا کیاکرتے تھے کہ انہوں شادی نہیں کی اس لئے انہیں وارثت کے جھگڑوں کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ تمام غیر شادی شدہ شخصیتوں میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت کافی مشہور تھی۔ جو کہ ایک سائنس داں تھے اور ملک کی خدمت کرتے رہے اس کے علاوہ وہ ملک کے 11ویں صد رجمہوریہ بھی بنائے گئے تھے۔
ان کا انتقال سال2015میں 83سال کی عمر میں ہوا۔دوسری سیاسی شخصیت چیف منسٹر ٹاملناڈو کی تھی وہ بھی کنوری ہی تھی۔ پچھلے سال ڈسمبر میں 68سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔