شاہی امام بخاری کی منفرد انداز میں مہمان کا استقبال کریں گے
نئی دہلی : کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ۲۲ فروری کو شاہی جامع مسجد تشریف لائیں گے۔اور روایت کے مطابق شاہی امام سید احمد بخاری اپنے کینیڈین مہمان کا پر تپاک استقبال کریں گے۔
ایک ہفتہ کے دورہ پر ہندوستان آئے مسٹر ٹروڈ نے تاج محل کا دورہ کیا اور وہ سورن مندر بھی جائیں گے ۔شاہی امام نے صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم ہندوستان کی دعوت پر ایک ہفتہ کے دورہ پر آئے ہیں۔یہ پہلے کینیڈا کے وزیر اعظم ہیں جو جامع مسجد کا دورہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ان کا یہ سرکاری دورہ ہوگا۔اور جیسے وہ مختلف جگہوں کا دورہ کررہے ہیں اسی طرح جامع مسجدبھی آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کسی ملک کا سربراہ آتا ہے اور جامع مسجد آنے کی خواہش کر تا ہے تو حکومت کی جانب سے اس کو جامع مسجد لای یا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس قبل ماضی میں کئی ممالک کے سربراہان مسجد کو آچکے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مسٹر جسٹن جامع مسجد آہے ہیں ۔اور انکا روایات کے مطابق استقبال کیا جائیگا۔