کم سے مصافحہ، ٹرمپ کو کامیاب مذاکرات کی توقع

ہنوئی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ دوسری ملاقات کے موقع پر چہارشنبہ کو یہاں مصافحہ کیا اور مطلق العنان مملکت کے ساتھ اس کے نیوکلیئر معاہدہ پر کامیاب مذاکرات کی پیش قیاسی کی۔ ان دونوں قائدین نے ہنوئی کی عالیشان سوفیٹل ہوٹل پر ایک دوسرے کا استقبال کیا۔ نگاپور میں G-8 کے دوران پہلی تاریخ ملاقات کے تسلسل کے طور پر یہ دوسری ملاقات کی جارہی ہے۔ ٹرمپ اور کم نے ڈنر پر دوبدو ملاقات شروع کرنے سے قبل دونوں ملکوں کے پرچموں کے روبرو مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور وہاں موجود اخباری نمائندوں سے چند سوالات کا جواب دیا۔