استنبول:گورنر واسپ ساہن نے اتوار کی صبح کہاکہ‘ ایک حملہ آور نے استبول کے مشہور نائٹ کلب میں بندوق سے حملہ کرکے 35لوگ بشمول ایک پولیس عہدیدارکو ہلاک کردیا۔اورٹاکوئے علاقے کے ریئنا نائٹ کلب میں مقامی وقت1:30کو پیش ائے اس حملے میں درجنوں لوگ بھی بری طرح زخمی ہوئے‘ حریت ڈیلی نیوزکے حوالے سے مقامی براڈکاسٹر نے واقعہ کی رپورٹنگ میں اس بات کا خلاصہ کیا۔
https://twitter.com/CNNTURK_ENG/status/815352331114074112
https://twitter.com/CNNTURK_ENG/status/815334443078549504
ساہن نے بتایاکہ ایک حملہ آور نے کلب کے باب الدخلہ پر متعین پولیس افیسر اور عام شہریوں کو مارنے کے بعد ‘کلب کے اندر نیا سال کے جشن میں مصروف ہجوم کو اپنا نشانہ بنایا۔
سی این این ترک کے ایک رپورٹر نے راست رپورٹنگ میں بتایا کہ 50سے 60ایمبولنس موقع سے اب تک روانہ ہوئے ہیں۔’’ حملہ آوار کلاشنکوف کے ساتھ اندر داخل ہوا تھا۔
امریکی سراغ رساں اداروں نے ایک ہفتہ یادس دن قبل اس قسم کے حملوں کا انتباہ دیا تھا‘ جس کے لئے اقدامات بھی اٹھائے گئے‘ بشمول سمندری علاقے پر بھی سخت سکیورٹی متعین کی گئی باوجود اسکے یہ واقعہ پیش آیا‘’ حریت رپورٹر سے بات کرتے مہمت کوکارسلان نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اس قسم کے حملے کی روک تھام نہیں کی جاسکی۔غیر مصدقہ ذرائع سے ملی خبروں سے یہ قیاس لگائے جارہے ہیں کہ ایک شخص سانتاکلاز کے لباس زیب تن کئے یہ حملہ انجام دیا۔براڈکاسٹر نے اس بات کا بھی قیاس لگایا کہ ایک حملہ آور اب بھی کلب کے اندر موجود ہے۔
حملہ آور کی کلب میں موجودگی کے سوال پر گورنر نے اثبات میں جواب نہیں دیا۔حریت ڈیلی نیوز کے مطابق ریناکا استنبول کے بین الاقوامی کلب میں شمار کیاجاتا ہے جہاں پر عموماً ہائی سوسائٹی ‘ فلمی اداکار‘ آرٹسٹ ‘ فٹبال اسٹارس آتے ہیں۔
این ٹی وی گولیوں سے بچنے کے لئے چند ایک لوگوں نے پانی میں چھلانگ لگادی بعد ازاں انہیں پولیس نے بچا لیاسال 2016میں ملک کے مختلف مقامات پر پیش ائے سلسلہ وار بم دھماکوں جس میں سینکڑوں لوگوں نے اپنی جان گنوائی تھی‘ کے پیش نظر‘ نئے سال کے جشن کے دوران کسی بھی دھشت گرد حملے سے مقابلے کے لئے شہر استنبول تقریباً25000پولیس افسروں کومتعین کیاگیا تھا
IANS