کمیشن نے زی ٹی وی اور اینڈ ٹی وی کو نوٹس جاری کیا ۔

الیکشن 
نئی دہلی : ملک میں اس وقت انتخابات کا دور ہے ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا رائے دہی میں شفافیت لانے کے ہر ضروری اقدامات کررہی ہے ۔ او ر جگہ جہاں سے ضابطہ اخلاق کے خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہاں پر الیکشن کمیشن گہری سے نگاہ جمائے رکھا ہے۔ اسی کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا نے زی گروپ کے دو اہم چینلس ’’ زی ٹی وی ‘‘ او راینڈ ٹی وی (zee TV ,&TV) کی ایک ایک کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اور انہیں اپنا جواب داخل کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے ان چینلس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس چینلس پر دکھا ئے جانے والے شوز ’’ تجھ سے رابطہ ‘‘ او ربھابھی جی گھر پر ہیں ‘‘میں سرکاری منصوبوں اورپروگراموں جیسے ’’اجولا یوجنا ‘‘ سوچھ بھارت ابھیان اور مدرالون کی تشہیر کررہے ہیں ۔ کانگریس نے اس کا شکایت الیکشن کمیشن آف انڈیا سے کردی ۔

علاوہ ازیں سچن ساونت نے مزید کہا کہ زی مراٹھی پرآنے والے شو ’’ تولاپہاتے رے ‘‘ کے خلاف بھی کانگریس نے شکایت درج کروائی ہے۔ کانگریس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تشہیر ’پیڈ نیوز ‘ کی طرح ہے ۔ اس بارے میں مہاراشٹرا کے ایڈیشنل الیکشن آفیسر دلیپ شنڈے نے کہا کہ ہمیں شکایت موصول ہوئی تھی کہ زی ٹی وی اور اینڈ ٹی وی کے ذریعہ اپنے سیریلس پر مرکزی حکومت کے اسکیموں کا اعلان کیا جارہا ہے ۔ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ مسٹر شنڈے نے کہا کہ ہم نے ان دونوں کے سیریلس کے پروڈیوسرس کو نوٹس روانہ کرکے اندرون چوبیس گھنٹے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ بعد ازاں کانگریس ترجما سچن ساونت میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے ۔

دونو ں چینلس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے تھے ہم نے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔کمیشن کو چاہئے کہ بی جے پی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے ۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کس طرح جمہوریت کا مذاق اڑ ا رہی ہے او رغلط مثال قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رجحان ملک کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب زی گروپ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹی وی شو کے کچھ ایپیسوڈش میں کچھ سرکاری اسکیموں کا ذکر صرف و صرف عوامی مفاد کے حق میں کیا گیا ہے ۔