نئی دہلی۔فری لانس جرنلسٹ کا دعوی ہے کہ فیس بک پر کمل کا پھول ہماری بھول والی رسید پوسٹ کرنے کے بعد ان کا فیس بک اکاونٹ ایک ماہ کے لئے بلاک کردیاگیا ہے۔
محمد انس نامی 29سالہ مذکورہ صحافی نے منگل کے روز سید کی کاپی پر مشتمل تصوئیر شیئر کی تھی’ کاروباری اپنے کیش میمو پر پرنٹ کرواکر عوام کو بتارہے ہیں بی جے پی کو ووٹ دیکر بڑی غلطی ہوگئی‘‘۔
https://twitter.com/RotduBhakt/status/912999794305466368
انس نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ تصوئیر شیئر کرنے کے کچھ گھنٹوں بعدنٹ ورکنگ سائیڈ سے انہیں ایک نوٹیفکیشن ملا کہ مذکورہ پوسٹ کمیونٹی معیار کے خلاف ہے۔انہیں پھر ایک او رنوٹس ملا جس میں کہاگیا کہ ان کا اکاونٹ ایک ماہ کے لئے بلاک کردیاگیا ہے۔
مذکورہ کیش میمو کی تصوئیر جس کی وجہہ سے انس کا اکاونٹ بلاک کردیاگیا وہ دراصل گجرات کے سورت کی ہے جو کچھ وقت سے سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہی ہے۔
انس نے ایچ ٹی سے کہاکہ’’ میں نے اپنی جانب سے کچھ نہیں کہا۔ میں نے صرف تصوئیر شیئر کی اور اس میں لکھی بات کو واضح کیا۔ اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کا اکاونٹ فیس بک نے چوتھی مرتبہ بلاک کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میں کبھی کسی سے بدسلوکی نہیں کی اور نہ ہی غلط زبان کا استعمال کیا۔
مگر اس طرح کے پوسٹ جو حکومت کے لئے سنگین ہوتے ہیں ہٹادئے جاتے ہیں۔
یہ فیس بک کی فسطائیت ہے‘‘۔ فیس بک پرانس کے اکاونٹ کو بلاک کئے جانے کے بعد مختلف جہدکاروں اور صحافیوں نے سوشیل میڈیا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بولنے کی آزادی پر کارضرب قراردیا ہے۔
https://twitter.com/LataAnchan29/status/912912810107129862
https://twitter.com/kamaaaa6/status/906374881964695552

You must be logged in to post a comment.