کملا ہاسن کے چہرے پر سیاحی ملنے والے کو 25ہزار کے ایک مسلم نوجوان نے کیااعلان

نئی دہلی۔کملا ہاسن کے ہندودہشت گردی کے تبصرے سے مایوس ایک مسلم نوجوان نے ہاسن کے چہرے پر سیاحی لیپنے والے کو پچیس ہزار کے انعام کا اعلان کیاہے۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر رشید نے 62سالہ اداکارہ کو ’’ مخالف ملک‘‘ قراردیا اور انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں اداکار نے ہندوپر تبصرہ کرتے ہوئے دو مذاہب کے لوگوں ہند و او رمسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

علی گڑہ مسلم یوتھ اسوسیشن کے صدر راشید نے مزیدکہاکہ اگر ہندو شدت پسندی اختیار کرلیتے ہیں تو دنیاکا کوئی مذاہب باقی نہیں رہے گا۔اپنے کالم میں کملاہاسن نے جمعرات کے روز ایک تامل میگزین میں کسی کا نام لئے بغیر یہ الزام عائد کیاتھا کہ دائیں بازو کی تنظیم اپنے ’’ طرز عمل‘‘ کو تبدیل کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہاتھاکہ’’ قبل ازیں ہند و دائیں بازو کے لوگ دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ کسی تشدد میں ملوث ہوئے بحث کرتے تھے مگر وہی لوگ اب تشدد میں ملوث ہیں‘‘