ممبئی۔ کمال رحیم خان جو اکثر آنے والی فلموں اور بالی ووڈ اداکارؤں پر بھدی تبصرے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ہندی فلموں کے خود ساختہ ناقد کمال رحیم خان( کے آر کے)فلموں فنکاروں‘ اداکارؤں اور اسٹارس کے متعلق بے تکے اور بھدی تبصروں کے لئے کافی مشہورہیں۔
ٹوئٹر نے غیر معیاری زبان کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کردیا ہے۔ کے آر کے کا دعوی ہے کہ ٹوئٹر نے یہ کام عامر خان کے اشاروں پر کیاہے کیونکہ وہ( عامر) اپنے مجوزہ فلم سیکریٹ سوپر اسٹار سے ڈرے ہوئے جس کے متعلق کے آر کے پاس کافی مواد موجود ہے۔
کمال رحیم خان جس نے سابق میں کلرس ٹی وی کے مشہور شو بگ باس میں بھی حصہ لیاتھا کہ کہنا ہے کہ اس دیوالی پر ٹوئٹر نے انہیں یہ ایک بڑا تحفہ پیش کیاہے۔کے آر کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جب آپ کلک کریں گے توآپ کو خرابی کا ایک پیغام ائے گا۔
حالیہ دنوں میں کے آر کے نے فلمی اداکارہ سوناکشی سنہا اور لیزا ہائنڈن پر بھی حالیہ دنوں میں تبصرہ کیا تھا جس کی ٹوئٹر کے دیگر صارفین نے سختی کے ساتھ مذمت کی۔
کے آر کے کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کئے جانے کے بعد بالی ووڈ کی مختلف شخصیتوں نے بھی اس کودیوالی کا شاندار تحفہ قراردینے میں کوئی تاخیرنہیں کی۔

You must be logged in to post a comment.