کرناٹک میں کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت پر خطرہ کی گھنٹی کے درمیان نے استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔ کمارسوامی نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ کرناٹک حکومت میں وزیر اور کانگریس رکن اسمبلی سی پٹرنگا شیٹی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کے لئے ابھی بھی سدارمیا وزیر اعلیٰ ہیں۔
اس پر کمارسوامی نے کہا، "کانگریس رہنماؤں کو ان مسائل پر غور کرنا ہو گا۔ اگر وہ یہ سب جاری رکھنا چاہتے ہیں تو میں استعفی دینے کے لئے تیار ہوں۔ وہ لوگ حد پار کر رہے ہیں۔ اس سے انہیں ہی نقصان ہو گا۔ کانگریس رہنماؤں کو اپنے ارکان اسمبلی کو سنبھال کر رکھنا چاہئے۔
حالانکہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلی اور کانگریس رہنما جی پرمیشور نے کہا، ’’سدارمیا ایک بہترین وزیراعلی رہے ہیں۔ وہ کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما ہیں۔ ارکان اسمبلی کے لئے وہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ ایم ایل اے نے صرف اپنی رائے رکھی، اس میں غلط کیا ہے؟ ہم کمارسوامی سے وزیر اعلی کے طور پر خوش ہیں‘‘۔
#WATCH: Karnataka CM HD Kumaraswamy says "…If they want to continue with the same thing, I am ready to step down. They are crossing the line", when asked 'Congress MLAs are saying that Siddaramaiah is their CM'.' pic.twitter.com/qwErh4aEq4
— ANI (@ANI) January 28, 2019