بنگلورو۔کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے جمعہ کے روز دو اڈیو کلب جاری کیا جس میں بی جے پی لیڈر بی ایس یدیوراپا ‘ جے ڈی (ایس) رکن اسمبلی ناگن گوڑا کو مبینہ طور پر لالچ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
ساتھ ہی انہو ں نے دعوی کیا کہ بی جے پی ان کی حکومت گرانا چاہتی ہے اور یہ سب کچھ وزیراعظم نریندر مودی کی جانکاری میں ہورہا ہے۔
حالانکہ یدیوراپا نے اڈیو کلب کو’’فرضی ‘’ بتاتے ہوئے ان دعوؤں کو خارج کیاہے۔
کرناٹک اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے سے پہلے کافی عجلت میں منعقد ہوئی ایک پریس کانفرنس میں کمارا سوامی نے دونوں اڈیو کلب جاری کئے۔
انہو ں نے دعوی کیا کہ کلب میں یدیوارپا نے ناگن گوڑا کے بیٹے شرن گوڑاجمعہ کی صبح فون کرکے ان کے والد کو لالچ دینے کی کوشش کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں وضاحت مانگتے ہوئے کمارا سوامی نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی جانکاری کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔
برسراقتدار کانگریس جے ڈی (ایس) پر بی جے پی مسلسل ان کی حکومت گرانے کی کوشش کا لگ رہا ہے۔
حالانکہ بی جے پی نے ہمیشہ ان الزامات سے انکار کرتی رہی ہے۔