17 رمضان کو یوم الفرقان کہا جاتا ہے، اسی دن اسلام اورکفر کی پہلی جنگ ہوئی تھی اور اس میں دشمنان اسلام کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اور اسی دن اسلام کے دشمن ابو جھل کی موت ہوئی تھی اوراسلام کا سر اونچا ہو گیا تھا۔
اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے حیدر آباد سے رکن پارلیمان اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ کل 17 رمضان کے دن ہم اور ایک ابوجھل کے جانے کا جشن منائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں میں عام انتخابات کے ساتوں مرحلے ختم ہو چکے ہیں اور تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم مشین میں محفوظ ہو چکی ہے۔ کل 23 مئی بروز جمعرات کو تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
Inshallah, tomorrow (17th Ramzan) we will celebrate the defeat of more than one Abu Jahl https://t.co/gBQcPVU5yY
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) May 22, 2019