نئی دہلی۔ حالیہ دنوں میں نئی دہلی کی جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی میں 18نومبر2017کو منعقدہ کل ہند مشاعرہ میں اُردو ہندی کے مشہور جواں سال شاعرعمران پرتاب گڑھی نے تمام شعبہ حیات میں ہندوستانی مسلمانوں کے گرانقدر تعاون کی یادہانی کرائی۔
اس مشاعرہ میں چیف منسٹر ارویند کجریوال‘ منیش سیسوڈیا‘ امانت اللہ خان( رکن اسمبلی اوکھلا) بھی موجود تھے۔عمر ان نے اپنے اشعار میں دعوی کیاکہ نوٹ بندی‘ جی ایس ٹی جیسے اقدامات حکومت کے لئے مشکل حالات کھڑے کردیں گے۔
نجیب احمد اور محمد عمر کے قاتل کی انہوں نے مذمت بھی کی اور گورکشا کو ڈرامہ قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ گاؤ رکشہ کے نام پر قتل کرنے والوں کو گاؤ دہشت گرد قراردیا جائے۔
ارویند کجریوال کی ستائش کرتے ہوئے عمران نے کہاکہ انہو ں نے اپنی سادگی کے ذریعہ سیاست کا مفہوم ہی بدل دیا ہے۔
عمران نے تاریخی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی بھی مذمت کی۔دعوی کیاکہ ہر طرف ہندوستان میں مسلمانوں کا تعاون نظر آتا ہے‘ اور انہیں احساس ہے کہ مسلمانوں کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔ملک میں جاری تقسیم کی سیاست پر بھی عمران نے مذمت کی۔