کلکٹر کا حکم ۔اس ویلنٹائن ڈے اپنے والدین کے معنون کریں

چندوارا:نوجوانوں کو ’’مغربی تہذیب ‘‘ کا حصہ ویلنٹائن ڈے منانے سے روکنے کے لئے ’ ضلع انتظامیہ اپنے نئے احکامات کے ذریعہ میدان میں اترا ہے جس میں ضلع نے تمام تعلیمی اور سماجی اداروں کو 14فبروری کے دن والدین کا احترام کے یوم پر منانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

چندوارار کلکٹر جے کے جین نے 6فبروری کو جاری کردہ نوٹس میں کہاہے کہ ’’بچوں اور نوجوان کے اندر اپنے والدین کے متعلق احترام کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ضلع میں14فبروری کے روز ماتا۔ پیتا پوجا دیواس منایاجائے گا‘‘۔

کلکٹر نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ ’’ میں نے تمام سے بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فبروری 14کو اپنے والدین کے ساتھ وقت گذاریں اور ’’مغربی تہذیب‘‘ سے دور رہیں‘‘۔

ارڈر کے مطابق ’’ ضلع کے تمام تعلیمی او رسماجی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس روز(ماترا ۔ پترا پوجا دیواس)منائیں اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ گھروں‘ گاؤں ‘ شہر او رکالونی سطح پر بڑے پیمانے سے منائی جائے گی۔