امراوتی : مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی ریلی یونائیٹیڈ ریلی کو زبردست کامیابی حاصل ہونے کے بعد اب آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے بھی اس طرح کا ایک جلسہ امراوتی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس جلسہ میں ملک کے سرکردہ وزراء نے شرکت کیا جن میں سے ایک چندرا بابو نائیڈو بھی ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے ایک ٹیلی کانفرنس سے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے امراوتی شہر میں مودی کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک جلسہ رکھنے کی خواہش ظاہر کی او ر اس جلسہ میں ۲۲؍ سیاسی پارٹیوں کے وزراء شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کلکتہ میں ہوئے بڑے جلسہ سے عوام میں ایک طرح کی امید جاگ اٹھی ہے، جو مودی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں ۔ مسٹر نائیڈو نے دعوی کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش ریاست کیلئے کچھ خاص کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کو ریاست میں سب کم فنڈ جاری کیاگیا ہے۔