کلثوم نوازکی میت لے جانے کے لئے شہباز شریف لندن پہنچے

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان بیٹی مریم نواز کو کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لئے ادیالا جیل سے پیرول پر رہاکیاگیا ہے۔
لندن۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ۔ نواز( پی ایم ایل ۔ ن) کے صدر شہباز شریف چہارشنبہ کے روز لندن پہنچے تاکہ کلثوم نواز کی میت کو پاکستان واپس لے کر جاسکیں۔

سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا طویل بیماری کے بعد68سال کی عمر میں لندن میں انتقال ہوگیاتھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز لندن کے ریجنڈ پارک مسجد میں پاکستان کی سابق خاتو ن اول کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی قانونی امور کی تکمیل کے بعد ان کی میت کو لاہور لایاجائے گا۔

پاکستان واپسی کے بعد کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کے روز شریف میڈیکل سٹی میں پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

جیو نیوز پارٹی کے ترجمان مریم اورنگ زیب کے حوالہ سے یہ جانکاری دی ہے۔منگل کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان بیٹی مریم نواز کو کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لئے ادیالا جیل سے پیرول پر رہاکیاگیا ہے۔

پنجاب حکومت توقع ہے ان کے پیرول میں توسیع کریگی کیونکہ شریف کے گھر والوں نے پانچ روز تک رہائی کی درخواست دی ہے