نئی دہلی:سہارنپورمیں کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں چہارشنبہ کے روز سے انٹرنٹ سروسیس بند کردئے گئے ہیں۔ٹی او ائی کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش حکومت نے دلت اور ٹھاکروں کے درمیان پیش ائے دو بڑے جھڑپوں کے بعد حالات پر قابو پانے میں ناکامی کی وجہہ سے سپریڈنٹ آف پولیس اور ضلع مجسٹریٹ کو معطل کردیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے بیان دیا ہے کہ ’’ ایس ایس پی سبھاش چندرا دوبئے اور ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ کو معطل جبکہ ڈویثرنل کمشنر این پی اگروال اور ڈی ائی جی جے کے شاہی کا تبادلہ کردیاگیا ہے‘‘شبیر پور گاؤں میں مئی کے پہلے ہفتے کے دوران پیش ائے تصادم میں ایک شخص کی موت اور کئی زخمی ہوگئے تھے‘ یہاں تک کہ مہارانہ پرتاب جینتی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے موقع پر دوگرہوں میں مدبھیڑ اور فائرینگ کا بھی واقعہ پیش آیا تھا۔
خبر کے مطابق کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب ایک روز قبل ایک شخص کو نامعلوم حملوں آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا اس کے بعد جنھوں نے ایک دوسرے شخص کو زخمی بھی کردیاتھا۔