نئی دہلی: ’’ دنگل ‘‘ کے کم عمر اداکارہ زائیرہ وسیم جس نے فلم میں پہلوان گیتا پھوکاٹ کی چھوٹی بہن کا کردار نبھایاتھا جمعرات کے روزمقامی لوگوں کی مدد سے کرشماتی طور پر بچ گئی جب ان کی کار کشمیر کی ڈج جھیل میں گری تھی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب زائیرہ 9بجے کے قریب اپنے دوستوں کیساتھ سیر پر نکلی تھی اوربولیوارڈروڈ پر تیزی سے جاری کار بے قابو ہوگئی اور ڈل جھیل سے لگی حصار کو توڑ دیا۔
ایک مقامی شخص نے بتایا کہ’’مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں اور ان کے دوستوں کو بچایا اور بناء کسی گزند نے بچالی گئی‘ مگر ان کے دوست حادثے میں زخمی ہوگئے‘‘۔
زائیرہ جنھوں نے حال ہی میں نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے عمر کے ساتھ اگلی فلم سیکرٹ سوپر اسٹار میں دیکھی جائیں گی۔