کشمیر : گاؤرکشکوں نے مویشیوں کا منتقل کرنے والے خاندان بشمول 9سال کی معصوم پر کیاحملہ

سری نگر:کم ازکم پانچ لوگ بشمول ایک 9سال کی معصوم پر خود ساختہ گاؤ رکشکوں نے حملہ کیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‘ یہ واقعہ جموں او رکشمیر کے ضلع رسائی میں جمعرات کے روز کی شام کو پیش آیاجب مذکورہ فیملی اپنے مویشیوں( بکری‘ بھیڑ‘ اور گائے) کے ساتھ تلوار علاقے سے جارہے تھے۔گاؤ رکشکوں کے ایک بڑے گروپ نے انہیں روک پر بری طرح زدکوب کیا۔

ان لوگوں نے 9سال کی معصوم سممی کو بھی نہیں چھوڑا جس کو متعدد ضربات لگے ہیں اور وہ دواخانہ میں زیرعلاج بھی ہے۔

بے رحمانہ حملے کے بعدحملہ آور تمام مویشی بھی اپنے ساتھ لیکر چلے گئے۔ان میں سے ایک متاثرہ نسیمہ بیگم نے این ڈی ٹی وی کوبتایاکہ ’’ ان لوگوں نے ہمیں بے تحاشہ پیٹا کسی طرح ہم وہاں سے بچ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہمارا ایک دس سال کا بچے لاپتہ ہے ۔

ہمیں نہیں معلوم وہ زندہ بھی ہے یا نہیں۔ انہو ں نے ہمارے بڑوں کو بھی بے دردی سے زدکوب کیا۔ وہ ہمیں مار کر ہماری نعشیں ندی میں پھینک دینا چاہتے تھے‘‘۔ پانچ حملہ آواروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس نے خود ساختہ گاؤ رکشکو ں پر ایک مقدمہ درج کرنے کے بعد چار کو حراست میں لے لیاہے۔

سینئر پولیس افیسر نے ائی اے این یس کو بتایاکہ ’’ ہم نے ایف ائی آر درج کرنے کے بعد 20اپریل کی شام کو اپنے مویشیوں کے ساتھ جارہی مذکورہ فیملی پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرلیاہے ‘‘۔

پولیس افیسر نے کہاکہ مویشی پہلے ہی سے برآمد کرکے اس کے مالک کے پاس پہنچا دئے گئے ہیں۔