سرینگر۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے بعض حصوں بشمول سرینگر کے چند علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے مارچ کے اعلان کے بعد کرفیو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ساری وادی میں آج مسلسل 72 ویں دن بھی عام زندگی مفلوج رہی۔پولیس کے مطابق ضلع شوپیان اور سرینگر کے 5 پولیس اسٹیشن اور بٹامالو میں کرفیو برقرار ہے۔