سرینگر ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج صبح سے عسکریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ خفیہ ذرائع نے اطلاع ملنے پر کہ بانڈی پورہ کے موضع آواگم میں عسکریت پسند روپوش ہیں سیکوریٹی فورسیس نے علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کردی ۔ جس پر عسکریت پسندوں فائرنگ کی اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ جاری تھی ۔ انکاونٹر ختم ہونے کے بعد ہی تفصیلات دستیاب ہونگی ۔یو این آئی کے بموجب کے باندی پورہ میں آج صبح تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ باندی پورہ کے اراگام میں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر سلامتی دستوں نے وہاں کارروائی شروع کی تھی جس کے بعد یہ تصادم ہوا ۔